اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو حضرت علی ابن ابی طالب کی طرز خلافت کو اپنانا چاہیے تاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے معاشرے میں عدم تحفظ ، انتشار اور دہشت گردی کے چھٹکارے کے لیے ہمیں حضرت علی کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا امام علی علیہ السلام کی ذات اقدس اور آپ کے بتلائے ہوئے اصولوں پر چل کر ہم فلاح و نجات پا سکتے ہیں آپ علیہ السلام کو جو مرتبہ و فضیلت حاصل ہوئی وہ کسی کو حاصل نہیں ہوئی آپ پیکر عمل و شجاعت ہیں آپ کے فضائل بلند ہیں جس کو کسی میزان میں نہیں تولا جا سکتا دور عصر میں یہود و نصاری اور خوارج کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر صدر غفور چیمبر سے بر آمد ہونیوالے مرکزی جلوس سے خطاب میں انہوں نے کہا اس وقت اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی وحدت و اخوت پر کاری ضرب لگانے کے لیے اپنی تمام تر قوت کے ساتھ مگن ہیں ان کی یہ کوشش ہے کہ دین اسلام کے پیروکار کو آپس میں الجھا کر کمزور کیا جا سکے تاکہ دین اسلام کے پیروکاروں پر انہیں غلبہ حاصل ہو لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے آج تجدید عہد کا دن ہے آج ہم نے اپنے مولا و آقا سے عہد کرنا ہے کہ دین حق کی سربلندی کے لیے ان کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲